


یہ کورس امام حسین علیہ السلام کی سیرت، فضائل، فکر، مقصدِ شہادت، واقعہ کربلا اور پیغامِ کربلا کو مستند علمی و تاریخی انداز میں سمجھنے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔

Mentor
Flexible schedule
Access on mobile and TV
Full lifetime access
Certificate of completion
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے خطابات پر مشتمل پیش کیا جانے والا یہ خصوصی کورس امام حسین علیہ السلام کی سیرت، فضائل، فکر، مقصدِ شہادت اور واقعہ کربلا کے مختلف پہلوؤں کو مستند علمی و تحقیقی انداز میں سمجھنے کا ایک منفرد موقع فراہم کرتا ہے۔
اس کورس میں شرکاء نہ صرف امام حسین علیہ السلام کے مقام و فضائل سے آگاہ ہوں گے بلکہ واقعہ کربلا کے تاریخی پس منظر، اسباب، مقاصد، اثرات اور اس سے متعلق اہم علمی مباحث کا بھی مطالعہ کریں گے۔ نیز شہادتِ امام حسین علیہ السلام سے متعلق بعض اشکالات کے جوابات اور یزید کے بارے میں اکابر اہلِ سنت کے موقف کو بھی علمی انداز میں پیش کیا جائے گا۔
کورس کے اہم موضوعات
مناقبِ حسنین کریمین علیہم السلام
* شہادتِ امام حسین علیہ السلام کا تاریخی پس منظر و پیش منظر
* شہادتِ امام حسین علیہ السلام کی اہمیت، مقاصد اور اثرات
* حقّا کہ بنائے لا الٰہ است حسینؑ
* ذکرِ شہادتِ امام حسین علیہ السلام
* شہادتِ امام حسین علیہ السلام اور ازالۂ اشکالات
* القول المتین فی امر یزید
اس کورس کے مقاصد
* امام حسین علیہ السلام کی سیرت اور فضائل کا تعارف
* واقعۂ کربلا کے تاریخی حقائق کا فہم
* فکرِ حسینی اور اس کے انقلابی اثرات کو سمجھنا
* شہادتِ امام حسین علیہ السلام کے پیغام کو عصرِ حاضر سے جوڑنا
* اہم علمی سوالات اور اشکالات کے جوابات سے آگاہی حاصل کرنا
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں امام حسین علیہ السلام کی محبت، ان کے پیغام کی صحیح سمجھ اور اس پر عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
23 lectures

حضور صلی علیہ السلام کے اخلاق کریمانہ (جن سے ہمارے شخصی، خاندانی و سماجی اور معاشرتی رویے سنور جائیں) پہلی وحی کے موقع پر حضرت خدیجہ الکبری کی تاریخی شہادت
Mentor

قرآن مجید انسانیت کے لیے ہدایت کی آخری کتاب ہے، جو توحید، رسالت، آخرت، عدل، اخلاق اور بندگیِ الٰہی کا مکمل ضابطۂ حیات پیش کرتی ہے۔
Mentor

صحیح البخاری کے حوالے سے عقائدِ اہلسنت اور فقہ حنفی سے متعلق اشکالات کا ازالہ
Mentor